پنجاب ہاؤس مری عوام کیلیے کھولنے کا حکومتی فیصلہ

0
43

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور عوامی اقدام ،پنجاب ہاؤس مری عوام کے لئے کھولا جا رہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی (فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن) کو بھی عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی (فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن) کو 16ستمبرکو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا ،عوام پنجاب ہاؤس مری میں رقم ادا کر کے قیام کر سکیں گے۔ کمرے لوگوں کو کرائے پر حاصل کر نے کی سہولت ہوگی۔

گورنمنٹ ہاؤس مری کو ایک ماہ میں تقریباً 10لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔گورنمنٹ ہاؤس مری کوکچھ عرصہ قبل ہی عوام کے لئے اوپن کیا گیا تھا

گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کیلئے کھولنے کی تقریب، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پودا لگا کر افتتاح کیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پہلے بھی مختلف محکموں کے 177 ریسٹ/ گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول چکی ہے۔سرکاری عمارتوں کو عوام کے لئے ریسٹ /گیسٹ ہاؤسز میں بدلنا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی جانب اقدام ہے اس اقدام سے سرکاری ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو آمدن بھی حاصل ہوگی ،عوام کو سیاحتی مقامات پر بہترین سہولتوں سے آراستہ ریسٹ /گیسٹ ہاؤسز میں قیام کی سہولت ملے گی.

اسلامک ٹوارزم، پنجاب کے محکمہ سیاحت کا بڑا فیصلہ

 

کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

Leave a reply