پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، تاہم دونوں جانب سے بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میٹنگز جاری ہیں اور تاحال کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہو سکا، تاہم کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں دوبارہ ملاقات ہو گی اور جیسے ہی کسی معاملے پر اتفاق ہوگا، سب کو آگاہ کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ ابھی چیزیں فائنلائز نہیں ہوئیں، مزید ایک یا دو ملاقاتوں میں معاملات طے ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب کے ارکان اپنی اپنی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے۔

وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی کو ڈی سیٹ کرانا نہیں بلکہ ایوان کی عزت و تکریم کو بحال رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بزدار صاحب بھی اس ایوان میں بات کرتے تھے اور ہم ان کی بات سنتے تھے، اس لیے اپوزیشن ارکان کی نااہلی کے ہم حق میں نہیں ہیں۔

$2.6B روس-پاکستان ڈیل: بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی؟تحریر:ناصر اسماعیل

کراچی میں مخدوش عمارتوں کے مسئلے پر وزیر بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی قائم

موٹر سائیکل و رکشہ کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ، ہونڈا اور یونائیٹڈ نے میدان مار لیا

Shares: