وفاقی حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کی منظور ی دے دی
پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے 2اضلاع میں رینجرز تعینات کردی لاہور اور راولپنڈی میں چار ہزار رینجرز جوان تعینات کئے گئے محکمہ داخلہ پنجاب کو پولیس کی جانب سے رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وفاق کو خط لکھا گیا تھا ،محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے رینجرز تعینات کی گئی۔ حالیہ سیاسی صورت حال اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے الیکشن کے نتائج کے بعد عمران خان نے احتجاج کی کال دی تھی، پنجاب اسمبلی، لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا تھا، پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تھا، لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ایک گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی، تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سےلاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اوردیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا اور لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے،
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم
ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری
پرویز الہٰی اب ق لیگ سے باہر ہیں وہ بنی گالہ جائیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں