پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک رہنے کا امکان

میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ و شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
0
104
pmd

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک رہنے کا امکان ہے ۔

باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نارنگ منڈی، بدوملہی ،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ پڑنے کی توقع ہے ۔

نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 07اور زیادہ سے زیادہ16سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 187 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس348، سی ای آر پی آفس 197، فیز ایٹ ایوی گرین 190،شاہراہ قائد اعظم 211،ڈی ایچ اے 8فیز 217،پولو گرائونڈ 194،مراتب علی روڈ 227اور فاسٹ یونیورسٹی 198ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

Leave a reply