اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
باغی ٹی وی :ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قرض پنجاب کلین ایئر روگرام کےتحت فراہم کیا جائےگا قرض کی رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیےخرچ ہوگی، قرض سےصوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملےگی۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ پنجاب کلین ایئرپروگرام اسموگ کم کرنےکے منصوبے کے لیے معاون ہے، یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتربنانےکی ایک اہم کوشش ہے، پنجاب کلین ایئرپروگرام عالمی بینک کےنئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے، لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملےگی۔