اسلام آباد: پنجاب کے مختلف شہروں میں رات کو ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا –

باغی ٹی وی: وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ، جلال پور بھٹیاں، پھالیہ، سانگلہ ہل سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات کو گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

میہڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں موسلادھار بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب بحیرہ عرب میں طوفان بیپر جوائے کے باعث سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی سندھ کے بیشتر شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

گوجرخان :30سالہ نوجوان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

کراچی اور حیدرآبادمیں آج اور جمعہ کو موسلادھار بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰ یار ، میرپور خاص،حب اور لسبیلہ میں بھی 16جون تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

طوفان کےدوران کیٹی بندر اور اس کے اطراف لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں،سمندری طوفان بپر جوائے کے زیرِ اثر بدھ کو کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ کیٹی بندر، سجاول اور تھرپارکر میں بھی بادل برسے، میر پور خاص اور عمرکوٹ میں گرد آلود ہوائیں چلیں بدھ کو میرپورخاص میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر درخت گر گئے جبکہ بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کرکٹ ٹیم کی تشکیل ،سعودی ولی عہد نے پاکستان کا انتخاب کر لیا

واضح رہے کہ بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا، بپر جوائے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا ہے، سمندری طوفان آج جمعرات کو دن 11 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

Shares: