وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے خواب کو تعبیر دینے کے لئے سب وسائل نچھاور کر دیں گے۔ نوجوان پنجاب، پاکستان کا روشن مستقبل اور قابل قدر سرمایہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر نوجوان ملت کے مقدر کا ستارہ ہے، ہمیں ان پر فخر ہے۔ پنجاب کا منفرد ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم سے ہزاروں نوجوان جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کھیلتا پنجاب سے ہر ڈویژن کے نوجوانوں کو صحت، ہمت، مثبت سرگرمیوں اور سپورٹس میں چمکنے کا پلیٹ فارم دے رہے ہیں۔ ای-بائیکس سکیم پنجاب کے ہزاروں طلبہ کو سفر کی باعزت سواری اور خود مختاری فراہم کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایڈوانس مارکیٹ بیسڈ آئی ٹی ٹریننگز نوجوانوں کو نوکری کے لیے نہیں بلکہ نوکریاں پیدا کرنے کے لیے تیار کر رہی ہیں۔ مریم نواز کلینکس میں ینگ میڈیکل گریجویٹس مریضوں کی شاندار خدمت کا عملی نمونہ پیش کر رہے ہیں۔آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس نوجوانوں کو خودمختار اور معاشی طاقت دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مختلف ڈیپارٹمنٹ میں جاری انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کے لیے عملی تجربہ اور فہم و فراست کی راہیں کھول رہا ہے۔ پنجاب کے نوجوانوں پر اعتماد کبھی ختم نہیں ہوگا ان کی کامیابی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔

پنجاب کے نوجوانوں پر اعتماد کبھی ختم نہیں ہوگا، مریم نواز

ممتاز حیدر2 مہینے قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاممتاز حیدر
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan