پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے کل سے پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز پر ہفتہ صبح آٹھ سے پیر رات آٹھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی،ترجمان کے مطابق آئندہ گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا
سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی تین دن تک فراہم کی جائے گی اس کے بعد پنجاب کو سپلائی بند کر دی جائے گی، تین دن تک شہری سی این جی استعمال کر سکتے ہیں.








