مزید دیکھیں

مقبول

ناجائز ڈیٹیکشن بلز، ایمانداری کا قتل عام

ناجائز ڈیٹیکشن بلز، ایمانداری کا قتل عام تحریر: ڈاکٹر غلام...

نیرج چوپڑا کلاسک،پاکستانی اولمپک میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملی بھارت سے دعوت

نیرج چوپڑا کلاسک: 24 مئی سے بنگلورو میں پاکستان...

ہمیں سوگئے داستاں کہتے کہتے .تحریر:فیصل رمضان اعوان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ان دنوں گندم کی...

پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہو گا؟ گورنر پنجاب متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہو گا؟ گورنر پنجاب متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گور نر پنجاب چودھری سرور سے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کی ملاقات ہوئی ہے

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ق لیگ سمیت تمام اتحادی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیں گے ،حکومت تمام اتحادیوں کوساتھ لیکر چلے گی ،اپوزیشن بجٹ منظور نہ ہونے کے خواب دیکھتی رہ جائے گی ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور نہ ہی آئیں گی،کینیڈین وزیر اعظم کا اسلامو فوبیا کو حقیت قراردینا پاکستان کے موقف کی جیت ہے بجٹ میں ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے

اطلاعات کے مطابق پنجاب کا بجٹ پاس کروانے کے لئے ایک بار پھر گورنر پنجاب کو ٹاسک مل گیا ہے،گورنر پنجاب اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت ناراض اراکین سےبھی ملاقاتیں کریں گے اور پنجاب کا بجٹ پاس کروانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی

بجٹ کے حوالہ سے پنجاب کے وزیر صنعت ہاشم جوان بخت کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کاروبار ی حضرات کے لیے 10 ارب کا پیکج لا رہے ہیں ،ٹیسٹنگ لیب کی سہولت پیکج کا حصہ ہو گابجٹ میں کاروبار ی حضرات کے لیے 10 ارب کا پیکج لا رہے ہیں ، انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کے لیے فزیبیلٹی سٹڈی 3 ماہ میں مکمل ہو جائے گی،مالی سال میں پہلے سے زیادہ کاروباروں کو ٹیکس ریلیف دیں گے، گروتھ کی بڑی مضبوط بنیادبن چکی ہے صوبائی اور وفاقی بجٹ معاشی نمو کو بڑھانے میں معاون ہونگے، ڈرائی پورٹس کے مسائل حل ہونگے ،معاشی سرگرمیاں بہتر ہونگی ،لاہور کا انڈر گراؤنڈ واٹر لیول بہت نیچے چلا گیا ہے،پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پلان بجٹ میں پیش کریں گے نیشنل ٹیکس کونسل بنی ،پنجاب ٹیکس ہم آہنگی کیلئے تیار ہے،

قبل ازین وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پنجاب کے ہر علاقے کو اس کا حق دیں گے ،جاری ا سکیموں کو بروقت مکمل کر نے کے ساتھ نئے منصوبے شروع کررہے ہیں، منصوبوں کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کی گئی ہے،یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکج تیار کیاہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کو شروع کیا جا رہا ہے، منصوبوں سےپنجاب کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan