بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے بعد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ حملہ جنگی جنون اور شرمناک اقدام ہے، جس کا پاکستان کی مسلح افواج بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا بھارت نے سویلین آبادی پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ لیکن افواجِ پاکستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ:
پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے ہر وار کا جواب دینا جانتی ہیں۔ بھارت کی طرف سے کیا گیا یہ حملہ نہ صرف بزدلانہ تھا بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ دوسری جانب عوام کی حفاظت کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں جبکہ ہسپتالوں، ریسکیو اداروں، اور شہری دفاع کے عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

پاکستان پر حملہ ناقابلِ قبول، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

پنجاب بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ، ہائی الرٹ ،مریم نواز کی بھارت کو دو ٹوک وارننگ

پاکستان کی 8 مقامات پر جوابی کاروائی،بھارتی بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر تباہ

Shares: