عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

0
146

درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں،وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن پر عوام سے”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ زمین بھی ماں ہے جو زندگی، خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے، ایک درخت لگائیں، اسے بہتر بنائیں۔ درخت لگائیں تاکہ انسان کی سانس چلے، فضا زہر سے پاک ہو، پنجاب کی سوہنی دھرتی مزید خوبصورت اور سرسبز ہو۔ ایک درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں، اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوں گے اور زندگی بھی مسکرائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مہم کے دوران مفت پودے دئیے جا رہے ہیں، سٹوڈنٹس ”پلانٹ فار پاکستان“ کو لیڈ کریں۔ جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس کے استعمال سے پہلی بار شجرکاری کا ریکارڈ اور تعداد معلوم ہوگی۔ نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ درخت صرف کاغذوں اور مہم میں ہی نہیں بلکہ زمین پر لگے نظر آئیں۔ پنجاب کے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ درخت لگائیں،بچے والدین اور والدین بچوں کے نام پر درخت لگائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاروباری، صنعت کار برادری، مزدور کسان، ڈاکٹر، وکلاء، میڈیا سب اس مہم میں حصہ ڈالیں۔ مدارس، سکول، کالج، یونیورسٹیاں، طالب علم، استاد درخت لگائیں اور دھرتی پر زندگی کو نئی زندگی دیں

پنجاب کو سرسبز بنانے کا انقلابی پروگرام”پلانٹ فار پاکستان“ پر عملدرآمد کا آغاز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت شجرکاری کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سینئرمنسٹر مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج عالمی یوم جنگلات سے صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع ہوچکی ہے۔15 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے۔ شاہراہوں، نہروں کے کِنارے شجرکاری ہوئی، جنگلات اور اس کے ساتھ رقبوں میں مختلف درخت لگائے گئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں ہر شہری،ہر طالب علم، ہر خاتون پودا لگائے اور”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کا حصہ بنے۔پودا لگانا سنت نبویؐ ہے، ایک پودا لگا کر آپ سنت نبویؐ زندہ کریں گے۔ مدارس، مذہبی وسیاسی جماعتوں سے بھی خاص طور پر شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘پلانٹ فار پاکستان’کی ویب سائٹ پر صوبہ پنجاب کی شجرکاری کی سب سے بڑی مہم کی تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کی جاسکتی ہیں۔ آرٹ گیلری کے علاوہ فوٹوگرافی اور مضمون نگاری کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔آکسیجن، خوراک کی فراہمی اور کاربن اخراج ختم کرنے میں جنگلات اور درختوں کی اہمیت، سیلاب اور زمین کے کٹاؤ سے بچاؤ، ماحولیاتی مسائل اور ان کے حل میں شجر کیا کردار ادا کرتے ہیں، بچوں کو اس سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ #درخت_لگائیں_پاکستان_کیلئے

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سموگ، فضائی آلودگی، ہوا کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے اور صحت مند ماحول کے اس جہاد میں ہر شہری ہر پاکستانی ہر گھرانہ اور ہر ضلع ہر ادارہ ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔سینئر منسٹر نے کہا کہ میڈیا، سول سوسائٹی، ماحولیاتی بہتری، جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے اور تنظیمیں بھی ”پاکستان کے لئے درخت لگائیں“ مہم کا حصہ بنیں اور یہ مہم موسم بہار میں جاری رہے گی اس لیے آپ کہیں بھی کسی وقت بھی اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں۔ عوام کی سہولت کے لئے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے نے پورے صوبے میں سٹال لگا دیئے ہیں۔سٹالز سے مفت پودے لیں اور شجرکاری کریں۔ سکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا مفت پودے لیں اور انہیں پلانٹ کریں۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ آج جلو فارسٹ پارک لاہور میں ہزاروں پودوں کی شجرکاری کی جارہی ہے۔مہم میں جنگلات، تحفظ ماحول، ہائرایجوکیشن، صحت سمیت دیگر محکموں نے حصہ لیا۔محکمہ جنگلات 216 نرسریوں سے پاک آرمی، ہسپتالوں، تعلیمی اور دیگر اداروں کو پودے فراہم کر رہا ہے۔سینئرمنسٹر نے کہا کہ پہلی بار”پلانٹ فار پاکستان“ ایپ جاری، کیو آر کوڈ سے شجرکاری کی جیو ٹیگنگ بھی کی گئی۔ پودوں کی اہمیت پر آگاہی مہم جاری ہے، تعلیمی اداروں میں مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔پنجاب میں موسم بہارکے دوران 60 ہزار سائٹس پر 18 ملین پودے بشمول عملتاس،پیپل اورکیکر لگائے جائیں گے۔سینئر منسٹر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع، تحصیل ،یونین کونسل اور کارپوریشنز کی سطح پر جیوٹیگنگ کے ساتھ تمام سرکاری و غیرسرکاری ادارے شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔مختلف لوکل گورنمنٹس، شاپنگ مالز برانڈز،ریسٹورنٹس،بھٹے،انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فری پلانٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔سینئر منسٹرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ لگائے گئے پودوں کے سرواؤل و بقا کے حوالے سے بھی چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں شجر کاری مہم کے حوالے سے الحمراء آرٹس کونسل میں پودا لگایا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں شجر کاری مہم کے حوالے سے الحمراء آرٹس کونسل میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ درخت لگائیں، امید جگائیں اور ماحول بچائیں۔پنجاب بھر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران 10 ملین پودے لگائے جائیں گے۔ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔ پودا لگالینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔ ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے صوبے بھر میں مفت پودے فراہم کر رہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت دانیال گیلانی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے


صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے جلو پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان” کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے جلو پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر اقبال حسین اور ڈی جی آمنہ منیر کے ہمراہ بھی پودا لگایا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں سرسبز پنجاب کا خواب پورا کریں گے۔ جنگلات کے عالمی دن پر پنجاب بھر میں ‘درخت لگائیں پاکستان کے لئے’ مہم آغاز کر دیا گیا ہے۔ موسم بہارکے آغاز پر آج پورے پنجاب کی پہلی بار سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر سموگ، فضائی آلودگی، پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں، سیلاب کے خطرات کم کرنے میں عملی کردار ادا کریں۔ ایک درخت کی زندگی کروڑوں انسانوں کی زندگی ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر اس سرسبز و شاداب صوبے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں

چوہدری شافع حسین نے شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا اور شہریوں میں مفت پودے تقسیم کئے
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بھیکے والا موڑ اقبال ٹاون میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔صوبائی وزیر نے شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ شہری پودا لگا کر سنت نبوی صل اللہ علیہ والہ سلام زندہ کریں۔نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول دینے کیلئے ہر شہری اپنے حصے کا پودا لگائے شہری درخت لگاکر اپنا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ہے

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی

13 ہزار طلباء و طالبات نے ایک منٹ میں ایک لاکھ نو ہزار پودے لگا کرریکارڈ قائم کر دیا
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شیریف کی ہدایت پر چھانگا مانگا جنگل میں پودا لگا کر صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ درخت لگائیں پاکستان کے لئے مہم میں 13ہزارطلبا وطالبات نے اساتذہ کے ہمراہ ایک منٹ میں ایک لاکھ نو ہزار پودے لگا کرنا صرف ریکارڈ قائم کیا بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن سرسبز پنجاب کے تحت صوبہ کی سب سے بڑی اور منفرد شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ 90ایکڑپر ایک لاکھ نوہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ صوبہ کی سب سے بڑی مہم میں ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، انتظامی و ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری ”درخت لگائیں پاکستان کے لیے” مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔فضائی الودگی،ماحولیاتی الودگی و گرین ہاوس گیسسز کا خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو تندرست اور صحت مندانہ ماحول مہیا کر یں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے زمین کا درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیاں کنٹرول میں رہتی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر کی سٹرکوں کے اطراف میں محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر پودے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شجرکاری کرنے اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے شبانہ روز مصرو ف عمل ہے

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے شجرکاری کے فروغ کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ۔ محمود بوٹی اربن فاریسٹ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اےصفی اللہ گونل نے پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔

Minister-Social-Welfare

جہلم میں ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص
جہلم : ۔”ہر بشر دو شجر“ ہی ہمارا محفوظ مستقبل ہو سکتا ہے جنگلات کی کمی سے تباہ کن تبدیلیاں ہماری منتظر ہیں اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جنگلات لگانے کی ضرورت ہے یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات کے موقع پر بجوالہ فاریسٹ میں تاریخی شجر کاری مہم کے آغاز کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جہلم میں ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص کی گئی ہے، تاریخی شجرکاری مہم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات نسیم اقبال, ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کامران کاظمی،شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر عامر شہزاد ایگریکلچر ایریٹ یونیورسٹی، میڈیا نمائندگان، جہلم کے غیور عوام اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی مشکور ہو ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کا جس نے اتنے کم وقت میں اتنا بڑی تقریب منعقد کی جبکہ سکولوں اور کالجوں کے طلبا کی بڑی تعداد کو اس مہم میں شریک کرنے پر محکمہ تعلیم اساتذہ اور طلبا بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ڈی سی جہلم نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ اگلے دو مہینے میں تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ صرف آج کے دن 20ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فاریسٹ ٹیم نے بھرپور محنت سے اس زمین کو سر سبز بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔جہلم میں 2018میں ہم نے یہاں جو پودے لگائے تھے آج وہ تن آور درخت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، یہاں آج بہت سے سکولوں کے گروپس کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر ر سمیع اللہ فاروق نے پودا لگا کر 20 ہزار پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا۔

Leave a reply