باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن ارکان میں میاں جلیل احمدشرقپوری،چودھری اشرف علی انصاری شامل ہیں،نشاط احمد ڈاہا ، غیاث الدین، اظہر عباس، محمد فیصل خان نیازی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے،پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر علی بھی وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کرنیوالوں میں شامل تھے

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں حلقوں کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً اراکین پنجاب اسمبلی کی تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔ کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی، محمد غیاث الدین، اظہر عباس، غضنفر علی خان، محمد فیصل خان نیازی، نشاط احمد خان ڈاھا اور دیگر شامل تھے،چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے

Shares: