پنجاب کی تمام یونین کونسلیں ختم، نیا بلدیاتی نظام نافذ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی تمام یونین کونسلیں آج ختم ، صوبے بھر میں یکم مئی سے نیا بلدیاتی نظام 2019نافذ ہو گیا
سرکاری عمارت میں قائم یوسی آفس فیلڈ آفس ہوگا ،کرایہ کی عمارت میں قائم یونین کو نسل دفتر ختم ہوجائیگا، نئے نظام کے مطابق ضلع کو نسل کے جو ملا زم یونین کو نسلوں میں کام کر رہے تھے وہ فوری طور پر اپنے اپنے محکموں میں رپورٹ کریں گے
یکم مئی سے ایل جی اینڈ سی ڈی ڈی کے ملا زم سیکرٹری یونین کو نسل اور نائب قاصد اپنے محکمہ ڈی ڈی ایل جی کو رپورٹ کریں گے.
سیکریٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 تحت قائم کردہ بلدیاتی نظام میں یونین کونسلز بطور مقامی حکومت ختم کر دی گئی ہیں۔ متروک یونین کونسلز کی زمہ داریاں اور فرائض پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت قائم کردہ نئی مقامی حکومتوں کو تفویض کر دیئے گئے ہیں۔
ڈی فنکٹ یونین کونسلز میں متعین ملازمین کو معزز عدالت کے حکم اور ڈپلائیمنٹ پلان کے مطابق متعلقہ بلدیاتی اداروں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت بلدیاتی اداروں کا عملہ پیدائش، انتقال، نکاح اور طلاق کے اندراج کا کام جاری رکھے گا۔
سیکرٹری بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت جلد عوام کو پیدائش اور انتقال سے متعلق آن لائن رپورٹ کرنے کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔
متروک یونین کونسلز کے سرکاری دفاتر متعلقہ مقامی حکومتوں کے فیلڈ دفاتر میں تبدیل کر دیئے جائیں گے