اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانے نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024 پاس کرلیا ۔ ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل کی رسید پر ایک روپے فیس رکھی ہے جس سے اب تک 647ملین روپے جمع ہوئے ہیں ۔ چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبہ پنجاب کی طرف سے برآمدات پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے صوبے صوبے سے باہر برآمدات پر ٹیکس نہیں لگاسکتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں شاہ زہب درانی،شیری رحمان اور انوشہ رحمان نے شرکت کی ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پی او ایس سروس کی ایک روپ فیس لی جاتی ہے اب تک اس مد میں 647ملین جمع ہوئے ہیں ۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ صوبے برآمد پر ٹیکس لگارہے ہیں صوبہ پنجاب میں یہ ٹیکس لگادیا ہے وہ کس قانون کے تحت یہ کام کررہاہے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ صوبے یہ ٹیکس نہیں لگاسکتے ہیں وزارت قانون سے اس پر رائے لی جائے ۔ وزیز خزانہ نے کہاکہ اس پر وزارت قانون سے رائے لینی ہوگی ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ای وی ڈالوں(گاڑیوں) پر بھی ٹیکس لگادیا گیا ہے ۔ پیک آپ اگر لوڈر ہوتو ان گاڑیوں پر ای وی گاڑیوں کو جو مراعات حاصل ہیں وہ ان پر نہیں لگے گا. یہ ذیادتی ہے ۔حکام نے بتایا کہ ای وی میں مسافر گاڑیوں کےلیے مرعات ہیں مگر لوڈر گاڑیوں کے لیے یہ مراعات نہیں ہیں جس پر کمیٹی نے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کردی۔کمیٹی میں بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024 پر بحث کی گئی ۔کمیٹی نے بل پاس کردیا ۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی کنٹری آپریشنل سٹریٹجی 2024-27تیار کی جا رہی ہے، نئی سٹریٹجی کے تحت آٹھ ارب اکتالیس کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کرنے کا ارادہ ہے ، نئے کنٹریکٹ آپریشن کے تحت پاکستان کو سات منصوبوں کیلیے رواں سال دو ارب ڈالر فراہم کریں گے ، دو ہزار پچیس میں پندرہ منصوبوں کیلیے ایک ارب پچاسی کروڑ ڈالر دینے کا ارادہ ہے ،دو ہزار چھبیس میں دو ارب تیس کروڑ ڈالر دیں گے،دو ہزار ستائیس میں بارہ منصوبوں کیلیے دو ارب پچیس کروڑ ڈالر دیں گے، نئی سٹریٹجی حکومت اور نجی شعبے کی مشاورت سے بنائیں گے ، اے ڈی بی قرض پر کمٹمنٹ چارجز کی مد میں معمولی رقم کاٹتے ہیں، بی آر ٹی پشاور کے بارے میں کچھ شکایات آئیں تھیں،بی آر ٹی پشاور پروجیکٹ میں نیب بھی تحقیقات کر رہا ہے

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Shares: