باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت بیمار ہو گئی ہیں

چھاتی میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد سرکاری ہسپتال کی بجائے پرائیویٹ ہسپتال گئیں ڈاکٹر یاسمین راشد کی چھاتی میں تکلیف کے باعث سرجری کی گئی، پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سرجری شوکت خانم ہسپتال میں کی گئی،ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میری سرجری کامیاب ہوئی،ڈاکٹروں نے گھرجانے کی اجازت دے دی ہے،

قبل ازیں وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے احتیاط اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف ماسک پہنیں اور احتیاط کریں، کیونکہ ماسک کے بغیر کسی کاروبار کی اجازت نہیں ہے۔ اور صرف ماسک کی مدد سے بیماری کو 70 فیصد تک روکا جا سکتا ہے۔

وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ کورونا کی علامات محسوس کرنے پر میوہسپتال یا ایکسپو سینٹر کے آئوٹ ڈور تشریف لے جائیں۔ فری ٹیسٹ و علاج کیا جائے گا۔ میوہسپتال میں 451 بیڈ، 85 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔زیادہ علامات والے مریض کو اطلاع پر ہسپتال منتقل کیا جائے گا جبکہ معمولی علامات کی صورت میں گھر پر قرنطینہ بارے سمجھایا جائے گا، جس میں احتیاطی تدابیر، حفاظت اور علاج شامل ہیں۔

Shares: