پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی بُزدار ہی آیا،وزیراعظم آزاد کشمیر پر صارفین کے تبصرے

پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی بُزدار ہی آیا،وزیراعظم آزاد کشمیر پر صارفین کے تبصرے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف میں دو سال قبل شامل ہونے والے قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں

وزریراعظم آزاد کشمیر کے لئے وزیراعظم عمران خان نے پانچ سے چھ امیدواروں کا انٹرویو لیا تھا بعد ازاں سردار قیوم نیازی کا قرعہ نکلا اور آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد وہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو چکے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے قیوم نیازی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر جہاں مبارکباد دی وہیں انہیں آزاد کشمیر کا بزدار بھی کہا،سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کا کہنا تھا کہ سونامی سرکارمیں وزیرامورکشمیرپختون،کشمیرکمیٹی کے چیرمین پختون۔ چیف سیکرٹری پختون۔آئی جی پی پختون اوراب وزیراعظم بھی عمران کاہم قبیلہ پختون۔۔کیا امریکی ایجنڈے کے مطابق کشمیریوں کوجان بوجھ کر متنفرکیا جا رہا ہے؟۔ کشمیرپرحکمرانی،کشمیریوں کا حق ہے۔بحیثیت پختون حکومتی رویے کی مذمت کرتا ہوں۔

https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1422816835540590592

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سردار قیوم نیازی صاحب نے کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ یہ وزیراعظم آزاد کشمیر بنیں گے اس دوڑ میں بڑے بڑے بزنس مین اور سرمایہ دار بھاگ دوڑ کررہے تھے،لیکن عمران خان صاحب ہر فیصلہ میرٹ پر کرکے ایک عام انسان کو بڑے عہدے سے نوازتا ہے یہ میرٹ تاریخ میں کسی پارٹی میں نظر نہیں آئے گا

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ واہ عمران خان واہ ،پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی بُزدار ہی آیا ہے۔ کوئی قیوم نیازی وزیراعظم کے لیے نامزد ہوا ہے جس کا کسی کو نہیں پتہ

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ قیوم نیازی جو اصل میں قیوم مغل ہے۔ انہوں نے اپنی قومیت کیوں چھپائی ہوئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر سے کسی نے انکی اصل قومیت نہیں بتائی ؟ گو کہ مغل ہونے ہر بھی کوئی عہدہ انکا آئینی حق ہے۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ قیوم نیازی کی نامزدگی طویل مشاورت اور تجاویز کے بعد وزیر اعظم نے کی قیوم نیازی ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں قیوم نیازی کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب ہو گیا،ن اور پی پی کے مشترکہ امیدوار کو ملے کتنے ووٹ؟

Comments are closed.