لکی مروت میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔
لکی مروت پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بھانہ منجی والا علاقے کی حدود میں پائپ لائن پر نصب دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور ارد گرد کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا،دھماکے سے مقام پر ایک بڑا گڑھا بن گیا، جس کی وجہ سے لکی مروت سے پنجاب کے میانوالی ریجن تک گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اس مقام پر اس سے قبل بھی مرکزی ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن پر تین اسی نوعیت کے حملے ہو چکے ہیں،جولائی میں، لکی مروت کے وندا امیر علاقے کے قریب پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا، جس سے گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ بعد ازاں اسی ماہ کے آخر میں، طوروہ علاقے میں ایک ماہ کے اندر چوتھی بار دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری
جون میں بھی اسی نوعیت کے دو واقعات پیش آ چکے تھے جون کے آغاز میں، مبینہ دہشت گردوں نے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی ایک اہم پائپ لائن کو نشانہ بنایا اس کے بعد، اس واقعے کے دس دن کے اندر جبرخیل علاقے کے قریب ایک بار پھر پائپ لائن کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ سے اڑا دیا گیا۔
دوسری،جانب،سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا،ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آج اور کل رات کو گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی جب کہ ملک میں کل اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک گیس بلاتعطل دستیاب رہے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش :آصفہ بھٹو نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا
گزشتہ روز ایس ایس جی سی کی جانب سے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر گیس کی بندش کا اعلان کیا گیا تھاترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ نے اپنی لائنوں کی بحالی میں تعاون کی درخواست کی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کو اپنی مرکزی لائن ہارون آباد سائٹ ایریا منتقل کرنا ہوگی، منتقلی کے کام کے دوران جمعرات 14اگست کو صبح 08 بجے سے رات 10بجے تک 14 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی-