ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی-
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونحوا، پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جہاں دیوارگرنے سے خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے جہلم،گجرات،گوجرانوالہ، ظفروال اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی –
🟢 Heavy winds and Rainfall at #Peshawar Under the influence of Western Disturbance ⛈️
Weather Updates PK 2.0 – Jawad Memon pic.twitter.com/XhpJxUVMqh— Weather Updates PK (@WeatherWupk) June 18, 2023
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش ہوئی خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث دودیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے جن میں 7 افراد جاں بحق اور 71 کے قریب زخمی ہوگئے۔
یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج
جہاں مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے کہیں لوگوں کو زحمت اٹھانا پڑی تو کہیں لوگوں نے جشن منایا۔ صحرائے تھر بھی انہیں علاقوں میں سے ایک ہے جہاں کے باسیوں کو بارش کا انتظار رہتا ہےصحرائے تھر میں بارش سے فائدہ ہوتا ہے موسم بھی اچھا ہو جاتا ہے اور مال مویشیوں کے لئے چارے کا بندوبست بھی ہوتا ہے ساتھ ہی پانی کا ذخیرہ بھی ہوجاتا ہے۔
تھرپارکر میں بارش کے بعد چار سوں خوشیاں پھیل گئیں۔ مٹھی میں لوگ بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ شہری موسم کا مزہ لینے مٹھی کی واحد تفریح گاہ گڈھی بھٹ پہنچے۔
امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات
علاوہ ازیں سبی اور اس کے مصافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف آگئے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔