اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں-

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، ممکنہ موسمی صورت حال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان، حد نگاہ کم ہونےکے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے لیے گلیشیئر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے-

بھارت کا چینی شہریوں کو 5سال بعد سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہوئے،پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں 59 جاں بحق ، 73 زخمی ، سندھ میں 24 افراد لقمہ اجل ، 40 زخمی، بلوچستان میں 16 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے اس کے علاوہ اسلام آباد میں 6 افراد ، گلگت بلتستان 3 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق ہوئے بارشوں کے باعث 854 مکانات بھی منہدم ہوئے۔

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

Shares: