ٔپنجاب کے صوبائی وزیر کو عدالت نے دیا بڑا جھٹکا

ٔپنجاب کے صوبائی وزیر کو عدالت نے دیا بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس میں صوبائی وزیر سبطین خان کی کمرہ عدالت سے جانے کی استدعا مسترد کر دی۔

احتساب عدالت لاہور میں چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس کی سماعت ہوئی،صوبائی وزیر سبطین خان احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، حاضری لگوانے کے بعد صوبائی وزیر نے عدالت سے جانے کی استدعا کی،عدالت نے سبطین خان کی کمرہ عدالت سے جانے کی استدعا مسترد کر دی،احتساب عدالت لاہور نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی۔

سبطین خان کو نیب نے گرفتار کیا ہوا تھا وہ جوڈیشل ریمانڈ پر تھے،بعد ازاں انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا، سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.

چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. تھا صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا. نیب گرفتاری کے بعد ضمانت ہونے پر پنجاب میں انہیں دوبارہ صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے

Comments are closed.