نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، ملتان، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بارشیں پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں مشکلات مزید بڑھا سکتی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں، ندیوں اور نالوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

اوچ شریف: سیلاب متاثرین کو ڈینگی اور ملیریا سے بچانے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

بنا اجازت سیلاب متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے پر پابندی عائد

Shares: