پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

شہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں
0
100
Weather

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافےکا امکان ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے،خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے، 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب شہر قائد کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت مطلع صاف اور موسم گرم ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے،شہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a reply