لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی : جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے انتخابات نہ کرانا احتساب اور لوکل سیل گورننس کی روح کو مجروح کرتا ہےمقامی حکومتوں کے انتخابات کی عدم موجودگی مقامی ذمہ داری کے خاتمے کا باعث بنی ہےبلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کے باعث انتظامی افراتفری، وسائل کی غلط تقسیم اور رکی ہوئی ترقی جیسے نقصانات ہوئے ہیں، بلدیاتی انتخابا ت کے عدم انعقاد کے باعث جاگیرداروں کا عروج جبکہ کمزور طبقہ مزید کمزور ہو رہا ہے۔

سندھ حکومت کسی بھی وائٹ پیپر سے خوفزدہ نہیں ہے،شرجیل میمن

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو پنجاب میں 90 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کرے۔ اور آئینی فرائض سے غفلت برتنے پر فریقین پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں جدوجہد کے بعد انتخابات کرائے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر کے انتخابات ملتوی کر دیتی ہیں پنجاب میں پانچ بار انتخابی قوانین تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن 3 بار حلقہ بندیاں کر چکا، 2 بار الیکٹورل گروپس کی فہرست سازی ہوئی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

Shares: