لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی۔
باغی ٹی وی: پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 سےجمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے،دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن وامان، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے،پنجاب میں 3 دن کے لیے ہرقسم کےاحتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی سفارش پرگزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےکل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات دے دی گئی ہیں، سب دوبارہ احتجاج کیلئے نکلیں گے۔
قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہرنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں دوسرا راؤنڈ ہوگا، سب پی ٹی آئی رہنما وکارکنان اسلام آباد کا رخ کریں گے،نئی حکمت عملی کے مطابق کل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی ہے، اس حوالے تمام پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔