لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے بارش کی موجودہ صورتحال کے باعث صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد ہو گی،گلیوں، سڑکوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ ڈیموں، دریاؤں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،صوبے میں دفعہ 144 کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہو گا۔

دوسری جانب بہاولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے،بہاولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند

اس کے علاوہ فیصل آباد میں بھی بارش کے باعث چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ حافظ آباد میں پانی کے نکاس پر جھگڑے کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری بارشوں کے دوران ہونے والے حادثات میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مسلسل تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

Shares: