موسمیاتی تبدیلیاں،پنجاب میں گرمی کی شدت اورجنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے

لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے-

باغی ٹی وی: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر کوارڈینیشن کی زیر صدارت ہیٹ ویو اور فاریسٹ فائر بارے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سول ڈیفنس، جنگلات، زراعت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ انڈسٹریز حکام شریک ہوئے-

دنیا بھر میں سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر …

اجلاس میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق محمود بخاری نےکہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاؤ اور انتظامات بارے پلان پی ڈی ایم اے کو جمع کروائیں۔ محکمہ تعلیم بچوں کے امتحانی شیڈول بارے فی الفور پی ڈی ایم اے کو آگاہ کرے۔

انہوں نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےہیٹ ویو اورگرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہےجبکہ گرمی کی شدت بڑھنے سے جنگلات میں آتشزدگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے محکمہ جنگلات فاریسٹ فائر سےبچاؤ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر رپورٹ جمع کروائے۔

دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مزید خطرناک انکشاف

طارق محمود بخاری نے یہ بھی بتایا کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں، ہیٹ ویو سے بزرگ شہری اور بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ بچاؤ کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس کو موثر آگاہی فراہم کی جائے پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سےانٹارکٹیکا برف کا پگھلاؤ عالمی سمندری نظام درہم برہم کرسکتا …

Comments are closed.