ایک دن پہلے پنجاب میں ہمارے لوگوں پر کیسز بنائے پھر وزیراعظم کہتے ہیں ملنا چاہتے ہیں،شیخ وقاص اکرم

shiekh waqas

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ چائے بھی نہ پی جائے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت تو دور کی بات ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 5 دن سے بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل اہلکار کہتے ہیں ہمیں پیچھے سے حکم ہے تو کس کا حکم ہے؟ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی جماعت کی حکومت ہے پھر ہم سے یہ کس خیر کی توقع کرتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا رہے ہیں، دوسری طرف کارکنوں پر تشدد کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کے لچھن ایسے نہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر چائے بھی پی جائے، اے پی سی تو دور کی بات، وزیراعظم اٹھ کر جاتے ہیں اپوزیشن لیڈر سے ایسے ہاتھ ملا تے ہیں جیسے مشرف نے واجپائی سے ہاتھ ملایا تھا۔ شیخ وقاص نے مزید کہا کہ ایک دن پہلے پنجاب میں ہمارے لوگوں پر کیسز بنائے پھر وزیراعظم کہتے ہیں ملنا چاہتے ہیں، آج کل یہ رنگ بازیاں نہیں چلتیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حیران ہوں الیکشن کمیشن کی ساری غلطیوں کا فائدہ ن لیگ کو ہی ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے، بچوں خواتین کو قتل کر رہا ہے اور ہم مسلمان صرف بات کر رہے ہیں۔

Comments are closed.