پنجاب میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

mohsin naqvi

پنجاب میں سموگ کے پیش نظر لگائی گئی پابندیاں کل سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ بارشوں کے بعد محکمہ موحولیات کیساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاﺅن اٹھانے کا فیصلہ کیا،کل بازار کھلیں گے، ریسٹوران شام 6 بجے کے بعد کھلیں گے،سموگ کے باعث لگائی گئی حالیہ پابندیاں کل سے ہٹا دی جائیں گی،ان کاکہناتھا کہ تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے۔


واضح رہے کہ سموگ کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں لاک داون کا اعلان کیا گیا تھا جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے، دفاتر،مارکیٹس بند کئے گئے تھے،لیکن بارش کے باعث ماحول میں تبدیلی آنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا.

Comments are closed.