لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروےایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے-

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے-

عمران خان کی نالائقی کی قیمت خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی صورت ادا کررہا ہے،وزیر…

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں شور کوٹ تک موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سےروہڑی تک بند کر دی گئی ہے ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر ہقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتاے

ترجمان موٹر وے پولیس نے ہدایت کی کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130
کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں-

تیل اورگیس کے نئے ذخائر دریافت

Shares: