مزید دیکھیں

مقبول

لاہور،سیالکوٹ آنے والی پروازوں کی کراچی لینڈنگ

بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں...

حب الوطنی سے بھرپور ترانہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” جاری

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی قوم...

قدرتی گیس کے استعمال اور پیداوار سے متعلق اعدادوشمار

اسلام آباد:ملک میں قدرتی گیس کے استعمال اور پیداوار...

پنجاب میں افغانوں‌ کے کاروبار پر پابندی عائد، مکان، دوکان اور ہوٹل بھی کرایہ پر نہیں دیے جا سکیں‌ گے

پنجاب میں افغانیوں‌ کے کاروبار پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح جن مساجد میں افغانی امام ہیں انہیں‌ فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق افغانیوں‌ کو مکان، دوکان اور ہوٹل بھی کرایہ پر دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے. افغان شہریوں‌ کو جائیداد کے لین دین پر بھی پابندی ہو گی. اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پنجاب کے تمام شہری علاقوں میں رہائش پذیر افغان مقامی تھانوں میں رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے۔

یہ فیصلہ ملک بھر میں سکیورٹی کی صورتحال، دہشتگرادنہ سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث پائے جانے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں افغان شہریوں کیساتھ ہر قسم کے کاروبار، لین دین اور جائیداد کی خرید و فروخت پر پابند ی لگا ئی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورتحال میں ملوث افغان شہری کیساتھ اس کے شراکت دار کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر کی تمام مساجد میں امام مسجد کی خدمات سرانجام دینے والے تمام امام، معلموں کو فوری طور پر ان کی ذمہ داری سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے اقدامات اٹھائے جاتے رہے ہیں.