پنجاب میں آندھی اور بارش کے باعث نقصان،وزیراعلیٰ کا بڑا حکم

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی ہے،

بادلوں اور ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے۔بلوچستان کے کچھ علاقوں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفبای کا امکان ہے

مظفر گڑھ تحصیل کوٹ ادو شدید بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل تباہ ہو گئی ہے،حجرہ شاہ مقیم میں آسمانی بجلی نے دیہاتی کے واڑہ مویشیاں میں تباہی مچا دی.گڑھ فتح شاہ کی آ بادی ٹھٹھہ چنیا میں آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی جل مرے. آسمانی بجلی عمر دراز کی ڈھاری پر واقع احاطہ مویشیاں میں گری. آسمانی بجلی کی زد میں آکر تین بیل اور پانچ گائے ہلاک ہو گئیں.

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہرو ں میں آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، اوروزیراعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں –
امدادی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a reply