مزید دیکھیں

مقبول

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا، 9 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بچھائی گئی بارودی...

حافظ آباد: ڈی پی او کا تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبر نگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر...

شکارپور: صحافی جان محمد مہر کا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)شکارپور میں صحافی جان...

وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج انٹر...

مسلم لیگ ن پنجاب میں 120 سے 125 سیٹوں پہ کامیابی حاصل کریگی،رانا ثناء اللہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 120 سے 125 سیٹوں پہ کامیابی حاصل کرے گی اور انشاءاللہ مسلم لیگ ن سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جارہی ہے کیونکہ یہ وقت کا بھی تقاضہ ہے اور پاکستان کی بھی ضرورت ہے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا سرسری جائزہ ہے، اسکے مطابق ہم 120 سے 125 کے قریب پنجاب سے کامیابی حاصل کریں گے، اپنی سادہ اکثریت حاصل کر کے ن لیگ حکومت بنانے جا رہی ہے،ایک تجربہ کار اور مخلص قیادت پاکستان کو لیڈ کرے گی،میاں نوازشریف کی صورت میں مسلم لیگ ن کے پاس نہ صرف پاکستان کی سینئر ترین قیادت ہے بلکہ تجربہ کار قیادت ہے انہوں نے دو مرتبہ پہلے بھی پاکستان کو ایسے بحرانوں سے نکالا ہے۔ہم جو بات کر رہے ہیں وہ اندازے سے یا ہوا میں نہیں کر رہے، ہم نے قوم سے جو وعدہ کیا کر کے دکھایا،ہم نے کڑے وقت میں بھی پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پاکستان جو آج قائم ہے وہ اس وجہ سے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 28 مئی کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت قرار پایا، اس کے بعد بھارت کی جرات نہیں ہوئی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے،ہم نے 2013 میں جب پاکستان دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایسے ہی بحران کا شکار تھا جو اس وقت مہنگائی کی وجہ سے ہے اس وقت بھی ہم نے قوم سے وعدہ کیا اور میاں نوازشریف کے وعدے پہ قوم نے اعتماد کیا اگلے 4 سال میں میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے پاکستان سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردکھایا .ایک فتنہ ملک پر مسلط کرنے کے لئے نواز شریف کی حکومت کو ختم کیا گیا، ہم نے سازشوں، مشکلات کا جرات، حوصلے سے مقابلہ کیا، ہم نے وہ کچھ نہیں کیا جو آج کل ہو رہا ہے، جو کل تک فرعون بنے بیٹھے تھے ،آج انکو دیکھ لیں، جب اقتدار میں تھے تو انکی ایسی گفتگو ہوتی تھی کہ انسان ہونے پر بھی شک گزرتا تھا.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف

نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،طاہر اشرفی بول پڑے، کہا کوئی شرم ،کوئی حیا ہوتی ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan