اب کونسی ایمبولینس سروس سروع ہونے جا رہی ہے؟ وزیراعلیٰ کا اعلان

0
37

پنجاب میں اب کونسی ایمبولینس سروس سروع ہونے جا رہی ہے؟ وزیراعلیٰ کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرپنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس مرحلہ وار شروع کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کے اجلاس میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب ،کارکردگی اچھی نہ سہی لیکن آزادی مارچ والوں پر بولنا تو آتا ہے

ایمرجنسی کونسل کے اجلاس میں نئی ایمولینسیں خریدنے کی منظوری دی گئی اوروزیراعلیٰ نے ریسکیو ایمرجنسی سروسزمیں ایمبولینس کی کمی فوری طور پر دور کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جلد سے جلد قواعد و ضوابط کے تحت اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران ریسکیورز کو خصوصی وظیفہ دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، اراکین اسمبلی کو دیا حکم،

اجلاس میں ڈاکٹر رضوان نصیر کو ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی اورنئے ڈی جی ریسکیو سروسز 1122کی تعیناتی تک اضافی چارج ڈاکٹر رضوان نصیر کو دیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 شروع کرنے کاعمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔پنجاب ایمرجنسی کونسل کے 20ویں اجلاس میں ریسکیورز کے سروس قواعد،بھرتی،ٹریننگ او رپروموشن کے امور کا جائزہ لیاگیا اوردوران سروس جاں بحق ہونے والے ریسکیورز کیلئے مالی ا مداد اور انشورنس کی تجاویز پر غورکیاگیا- ریسکیورز کیلئے مالی امداد کے معاملے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے محکمہ فنانس اور ریگولیشن کی اجازت سے مشروط کردیاگیا اوراس امر کیلئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام امور کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی-

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر میں سیفٹی کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-مریضوں کی ٹرانسفر کا فول پروف سسٹم بنایا جائے اور ایس او پی فوری طو رپرمرتب کئے جائیں -ایمبولینس اور آلات کی پرچیز کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کیاجائے-اجلاس میں طلبہ کیلئے این سی سی کی طرز پر کمیونٹی سیفٹی پروگرام شروع کرنے کا بھی جائزہ لیا گیااورطے کیاگیا کہ پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہوگا-اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، اراکین صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،متعلقہ سیکرٹریز اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Leave a reply