پنجاب میں ایک بار پھر انتظامی تبدیلیوں کا امکان، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان سے دوسری بار ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن ،پولیس ریفارمز پر بات چیت ہوئی،

دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراکی کارکردگی پر سوال کیے، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے معاملات بہتر کرنے کی ہدایات دیں

ایسا کیا ہوا کہ وزیراعلیٰ پنجاب افسران پر برہم ہو گئے، شدید غصہ، افسران منہ دیکھتے رہے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس اور وزیراعظم سے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کی ملاقات میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔ پارٹی کی کور کمیٹی اور ارکان پنجاب اسمبلی بیورو کریسی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، پنجاب میں اہم تبدیلیوں کے لئے وزیراعلی کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ وزیراعلی گزشتہ 15 روز میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کی سیریز کرچکے ہیں۔

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں بیور و کریسی کے خلاف شکایات کیں۔ ارکان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی عوام مسائل کے حل کے لئے تعاون نہیں کر رہی۔

Shares: