وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پرایوب آفریدی بھی موجود تھے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے ،عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے ،عمران خان نے ہر پاکستانی کو آزاد قوم کا شعور دیا پنجاب میں ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ڈلیور کر ے گی ۔ صحت کارڈ، احساس پروگرام اور دیگر عوامی منصوبے تیزی سے آگے بڑھیں گے ۔

https://twitter.com/CMOPunjabPK/status/1552587447862759425

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد ہوئی تو وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی آفس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ آفس کے سٹاف سے ملاقات کی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سٹاف کو جانفشانی سے سرکاری فرائض انجام دینے کی ہدایت کی وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے دعائے خیر کرائی

اراکین اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی ،اراکین پنجاب اسمبلی راجہ بشارت، حافظ ممتاز احمد، رفاقت گیلانی،علی عباس شاہ، عمر فاروق، محمد رضوان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، دیگر منتخب نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

Shares: