پنجاب میں اینٹی سموگ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے ۔مریم اورنگزیب

marryam

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ میں کمی کے باوجود صوبائی دارلحکومت سمیت پورے پنجاب میں اینٹی سموگ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپریشن کے د وران پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والے درجنوں بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار کردیئے گئے ہیں جبکہ درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کردیئے گئے ہیں ۔خانیوال ،ملتان ،رحیم یار خان ،وہاڑی ،سرگودھا ،جھنگ ، لیہ ،بہاولنگر اور پاک پتن میں زک زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرایا گیا ۔ سب سے زیادہ14بھٹے ملتان اور 8لیہ میں گرائے گئے ۔سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ پندرہ نومبر کو لاہور اور گوجرانوالہ میں 20صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کئے گئے اور 51کو سیل کیا گیا ۔لاہور کے انیٹری پوائٹس اور مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے اور سیف سٹی کیمروں سے بھی شہر بھر کی نگرانی کی جارہی ہے ۔خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کو جرمانے کئے جارہے ہیں اور زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے ۔مریم اورنگزیب نے اینٹی سموگ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام محکموں کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح رہے گی ۔

ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

Comments are closed.