الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات سے نتعلق فیصلہ جاری کردیا،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے تحت کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025ء میں کروانے کا حکم دیدیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کو 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔

قبل ازیں دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے شرمندگی ہے،الزام ہم پر آرہے ہیں،اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی .دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ برہم ہوگئے، ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تین سال نو ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے،ملک کےسب سے بڑا صوبے میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا،یہ صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ مختلف حکومتوں کے لیے باعث شرمندگی ہے،پنجاب اور وفاق میں الیکشن نہیں ہوا،کل وفاقی حکومت کے وزیر نے بیان دیا ہے الیکشن کمیشن فیصلہ کرے ہم الیکشن کرا دیں گے، پنجاب اور اسلام آباد تیار ہے اور الیکشن کمیشن انعقاد میں تاخیر کر رہا ہے،اگر اتنے مخالف ہیں تو آئین قانون میں ترمیم کر دیں کہ مقامی حکومت ہونی نہیں چاہئے،

سپیشل سیکرٹری بلدیات پنجاب نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے اسمبلی اجلاس نہیں ہوسکا جیسے ہوگا بلدیاتی قانون منظور کرلیں گے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں چھٹی بار بلدیاتی قانون میں تبدیلی ہورہے،

Shares: