پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں دسمبر کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کاحکم خوش آئند ہے، بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب حکومت مسلسل قانون سازی کے بہانے تاخیر کر رہی تھی،مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے

حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں‌فیصلے کے حکم کو سراہتی ہے، بلدیاتی انتخابات سے وسائل نچلی سطح تک آئیں گے اور عوام کو ریلیف ملے گا،جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے بااختیار اور فعال لوکل گورنمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیرہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان شفاف، آزاد اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے،،پنجاب جیسے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے اور اہم ترین صوبے میں تاحال بلدیاتی انتخابات نہ ہونا حکومتی نااہلی اور عدم سنجیدگی کا واضح ثبوت تھا،الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ اب انتخابات کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے،مرکزی مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی.

Shares: