باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 80 کنفرم مریض ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ 55 زائرین، 15 لاہور، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ، 1 راولپنڈی اور 4 گجرات کے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 467 مشتبہ مریضوں کے لیب ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 357 ٹیسٹ نیگیٹیو آئے۔ 110 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

Shares: