مزید دیکھیں

مقبول

قومی مفاد مقدم،ذاتی اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں،صدر مملکت

پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا.پارلیمنٹ...

ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک...

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...

پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل

لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، ہمیشہ سے ادبی...

پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار

پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب تک 52 ہزار 478 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں سے مثبت کیسز کی تعداد 3 ہزار 391 ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ صوبے میں672 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، کورونا سے متاثر 14 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا کے مریضوں میں سے 1352 تبلیغی جماعت،701 زائرین اور 91 قیدی ہیں،پنجاب کے 32 اضلاع میں کرونا پھیل چکا ہے، سب سے زیادہ مریض لاہور اور دوسرے نمبر پر گجرات میں ہیں.

https://twitter.com/UsmanAKBuzdar/status/1251214119866437633

وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 136 ہوگئی۔ سندھ میں 45، پنجاب میں 37، خیبر پختونخوا میں 45، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدارنے رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو ریلیف دینے کیلئے براہ راست مالی امداد دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ کورونا وبا کے پیش نظر پنجاب بھر میں رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ڈاکٹروں اوردیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی اورہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملے گی۔ پنجاب حکومت انسداد کورونا مہم کے دوران جاں بحق ملازمین کے لواحقین کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔ خدانخواستہ اگر کوئی ملازم جاں بحق ہوتا ہے تو لواحقین کو شہدا پیکیج کے تحت مالی امداددیں گے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan