پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 197 ہو گئی

پاکستان میں کرونا وائرس آیا تو سب سے زیادہ مریض سندھ میں تھے تا ہم اب پنجاب میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو چکے ہیں،

پنجاب میں ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 207 مریض ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 116 کرونا کے مریض ہیں ،پنجاب کے ضلع گجرات میں کرونا وائرس کے 51 مریض سامنے آئے ہیں

پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ میں 9، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاوالدین میں 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب ،اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1415 ہو گئی ہے، پنجاب میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں جن میں 3 لاہور ،ایک فیصل آباد اور ایک پنڈی میں ہوئی ہے.

پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کہ بزدار حکومت عوام کو کرونا بحران میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، عثمان بزدار کی ہدایات پر فوڈ چین کا تسلسل برقرار رکھنے کے سخت انتظامات ہیں، لاہور میں 25 سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں، ہماری دعا، امید اور بھرپور کوشش ہے کہ کرونا کیسز انتظامات سے کم ہوں۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز دو دن پہلے ٹرانسفر کر دی ہیں، سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کرونا کو روکا جا سکتا ہے، عوام احتیاط کریں، اپنے گھروں میں رہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے گی،وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت بھی محنت کشوں کو مالی مراعات دی جائیں گی،دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کوخصوصی پیکج دیا جائے گا،لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کوایزی پیسہ کے ذریعے مالی ریلیف دیا جائے گا

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

Leave a reply