باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 1216نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد78,956 ہو گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 878، ننکانہ2،قصور 2،شیخوپورہ 16،راولپنڈی 97، جہلم 4 ، چکوال 1 اور گوجرانوالہ میں 12کیسز رپورٹ ہوئے۔ نارووال 7،گجرات46،حافظ آباد4، منڈی بہاؤالدین 3، ملتان18 ،وہاڑی 10 ، فیصل آباد45، ٹوبہ 3، جھنگ 9اور رحیم یار خان میں 9کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا12،میانوالی 5، بہاولپور5،لودھراں 3، ڈی جی خان 5،لیہ5، اوکاڑہ 10اور پاکپتن میں 3کیسزرپورٹ ہوئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 35 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعداموات کی کل تعداد1819 ہو چکی ہیں۔ اب تک 517,838ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 33,786 ہو چکی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں