پنجاب میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بزدار سرکار پر سنگین الزام عائد کر دیا

0
37

پنجاب میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بزدار سرکار پر سنگین الزام عائد کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بزدار صاحب پنجاب میں کرونا آپ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پھیل رہا ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب پنجاب میں کرونا سے جان بحق افراد کی 337اور مریضوں کی تعداد 20077ہو گئی ہے،پنجاب حکومت کے ایس او پیز پر کوئی عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں ،تین ماہ سے وفاق اور پنجاب حکومت لاک ڈاﺅن کے معاملے میں اپنی حکمت عملی واضع نہیں کر سکیں

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 1181تک پہنچ چکی ہیں ،کرونا سے سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ میں ہوچکی ہیں ،کے پی وزیراعلیٰ کو تین ماہ سے ایک مرتبہ بھی کسی سرکاری ہسپتال اور قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرتے نہیں دیکھا،پنجاب حکومت کو شہبازشریف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس ایک وینٹی لیٹر یا پینا ڈول خریدنے کی بھی پیسے نہیں ہیں،عثمان بزدار وفاقی حکومت سے صوبے کے فنڈز بھی نہیں مانگتے،عمران نیازی اور عثمان بزدار ہر ذمہ دار عوام پر ہی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،حکومت اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کررہی ہے

Leave a reply