پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی
پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، پنجاب میں بھی مریضوں میں اضافہ ہوا ہے
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے2705نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 50087 ہو گئی ہے، لاہورمیں 1342، ننکانہ20، قصور2، شیخوپورہ14، راولپنڈی260، اٹک 3،بچکوال3، گوجرانوالہ 54 اورسیالکوٹ میں 37کیسز رپورٹ ہوئے۔
نارووال 9، حافظ آباد2، گجرات82، منڈی بہاؤالدین1، ملتان196، خانیوال8، وہاڑی9، چنیوٹ4، فیصل آباد237 ،ٹوبہ47، جھنگ 21اور رحیم یار خان میں 57کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا میں 14، میانوالی5،لیہ17، بھکر3، بہاولنگر8، بہاولپور83، لودھراں 6 راجن پور 17، ڈی جی خان68، اوکاڑہ25، ساہیوال46 اورپاکپتن میں 5کیس سامنے آئے۔
کورونا وائرس سے 48 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 938 ہو چکی ہیں۔ اب تک 338,714 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد17,560 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں