باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 144 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 491 کیسز سامنے آگئے صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 8133 ہوگئی

لاہور میں کورونا وائرس کے مزید 349 کیسز، تعداد 2881 ہوگئی۔راولپنڈی می‍ں کورونا کے مزید 24 کیسز، تعداد 467 ہوگئی۔گجرانوالہ می‍ں کورونا کے مزید 28 کیسز، تعداد 276 ہوگئی

فیصل آباد میں کورونا کے مزید 25 کیسز، تعداد 205 ہوگئی۔دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2680 ہوگئی

Shares: