باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے.

پنجاب میں کورونا وائرس سے 12 مزید ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں،صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 156 ہوگئی ، پنجاب میں کورونا وائرس کے 560 مزید کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 8693 ہوگئی

لاہور میں کورونا وائرس کے 329 مزید کیسز، تعداد 3210 ہوگئی،فیصل آباد میں کورونا وائرس کے 41 مزید کیسز، تعداد 246 ہوگئی ،ملتان میں کورونا وائرس کے 20 مزید مریض رپورٹ، تعداد 129 ہوگئی ،گجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 82 مزید کیسز، تعداد 358 ہوگئی ،راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 30 مزید کیسز رپورٹ،تعداد 497 ہوگئی

دوسری جانب اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ لاہور کی کیمپ جیل میں قیدیوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ تصدیق شدہ 59 میں سے آخری 4 مریضوں کے حتمی ٹیسٹ بھی منفی آگئے ہیں۔ دیگر جیلوں کے 10 قیدیوں میں سے 9 قیدی بھی صحت یاب ہوگئے۔

لاہور کی کیمپ جیل میں 512 قیدیوں اور 15 سٹاف ممبران کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جن میں سے 59 قیدیوں اور ایک جیل وارڈر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی، جبکہ کیمپ جیل سے 1500 سے زائد قیدی دوسری جیلوں میں منتقل کئے گئے تھے.

پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مریضوں‌کی تعداد 22 ہزار 504 ہو گئی ہے جبکہ اموات 526 ہو گئی ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 40 اموات ہوئیں، جبکہ 1049 نئے مریض سامنے آئے، کرونا کے پنجاب میں 8693، سندھ میں 8189، خیبر پختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 386، اسلام آباد میں 485 جبکہ آزاد کشمیر میں 76 مریض ہیں

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 526 ہوگئی۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، خیبر پختونخوا میں 194، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

Shares: