پنجاب میں کرونا کا ایک بار پھر زور،تعلیمی اداروں بارے نیا حکمنامہ سامنے آ گیا

0
50

پنجاب میں کرونا کا ایک بار پھر زور،تعلیمی اداروں بارے نیا حکمنامہ سامنے آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا

کورونا کیسز کے باعث ،پنجاب کے 7اضلاع میں اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے815 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 526 سامنے آئے ہیں،پنجاب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ77ہزار823 ہوگئی ہے.

قبل ازیں محکمہ تعلیم پنجاب نے نئے تعلیمی سال سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا تعلیمی سال ‏یکم اگست سے31 مارچ 2022 تک ہوگا ،محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کےتمام تعلیمی اداروں پر فیصلہ لاگو ہو ‏گا۔ کورونا وبا کے باعث اسکولوں میں سو فیصد حاضری پر عملدرآمد کرنے کے لیے لاہور، گجرات، ‏ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ،ایسے علاقے جہاں کورونا کے بیس کیسز ہورہے ہیں وہاں اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری رہے گی ‏جبکہ دیگر اضلاع میں سو فیصد حاضری پر عملدرآمد ہوگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی میاں شفیع کورونا کا شکار ہوگئے ہیں ،میاں شفیع نے بیمار ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا، اسکے بعد میاں شفیع نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

Leave a reply