پنجاب میں کرونا ویکسین ختم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں کمی ہو رہی ہے، حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے

تا ہم نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کرونا ویکسین ختم ہو چکی ہے، صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل دو روز سے معطل ہے، ای پی آئی انتظامیہ کے مطابق ویکسین کی 20 ہزار ڈوزز آج آنے کا امکان ہے جس کے بعد دوبارہ ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا

دوسری جانب کورونا ویکسین ختم ہونے سے لاہور می‌ بنائے گئے ویکسی نیشن مرکز ایکسپو سینٹر کے باہر ویکسین لگوانے کے لئے جانے والے شہریوں کا رش ہے ،ایکسپو کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں ،شہریوں کو کہا جا رہا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے سسٹم بند ہے لہٰذا 2 روز بعد ایکسپو سینٹرمیں ویکسین لگائی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، لیکن اب ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ،پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے. مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. پنجاب میں ویکسی نیشن کے عمل کو کامیاب بنایاجائے گا،

Shares: