پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،کرونا نیب آفس بھی پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں 105 اموات ہوئی ہیں
پنجاب کے مختلف شہروں میں کرونا نے سپیڈ پکڑی ہوئی ہے، سیاسی رہنماوں، اراکین اسمبلی، پولیس اہلکار، صحافی بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں ، اب خبر آئی ہے کہ کرونا نیب آفس بھی پہنچ گیا ہے
محکمہ صحت ملتان کے مطابق نیب ملتان کے 4 افسربھی کورونا وائرس کاشکار ہو گئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف میاں وقار،ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان عتیق میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان بابراورراﺅ خالق بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ہیں
نیب دفتر میں کرونا کیسز کے بعد نیب افسران کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے ،نیب دفتر کوبھی سینا ٹائیز کیا گیا ہے اور ماسک کے بغیر نیب دفتر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1916 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 40819 ہو گئی۔ لاہورمیں 967،ننکانہ1،قصور17،شیخوپورہ 13،راولپنڈی118،اٹک14، گوجرانوالہ 34 ،اورسیالکوٹ میں 58کیسز رپورٹ ہوئے۔ نارووال 1،گجرات13، حافظ آباد33،ملتان143، خانیوال4، وہاڑی13، فیصل آباد210، چنیوٹ2،ٹوبہ ٹیک سنگھ38، جھنگ 35اور رحیم یار خان میں 27کیسز سامنے آئے۔
سرگودھا میں 3، میانوالی 4،خوشاب3، بھکر3،بہاولنگر23،بہاولپور19، لودھراں 2، ڈی جی خان40، مظفر گڑھ22، ساہیوال 43اور اوکاڑہ 13 ،کیسز سامنے آئے۔ کورونا وائرس سے 48 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 773 ہو چکی ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک 299,097ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8293 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں