سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن، ن لیگ نے بائیکاٹ کر دیا تا ہم ن لیگی رہنما نے بائیکاٹ کی تردید کر دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن 14 مئی کو ہونے ہیں، سپریم کورٹ میں ابھی بھی کیس زیر سماعت ہے ، آج الیکشن کمیشن میں ٹکٹ جمع کروانے کا آخری دن ہے تا ہم ن لیگ نے ابھی تک کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا، ن لیگ پنجاب کے الیکشن جو سپریم کورٹ کے حکم پر اگر صرف پنجاب میں ہوئے تو اسکا بائیکاٹ کر رہی ہے، اس امر کا فیصلہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا،ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن سے متعلق ن لیگ کا موقف واضح ہے مسلم لیگ ( ن) 14 مئی کو ہونے والے کسی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتی اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست زیرالتوا ہے ،
دوسری جانب پنجاب میں ن لیگ کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ پر ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ن لیگ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کر رہی، امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے، ہمارا موقف ہے کہ 14 مئی کے الیکشن کو نہیں مانتے بائیکاٹ اس وقت ہوتا ہے جب امیدوار کاغذات واپس لے لیں
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟